ہومپاکستانوزیراعلی پنجاب کابہاولپور کے لیے 24 اسپیڈو بس دینے کا اعلان

وزیراعلی پنجاب کابہاولپور کے لیے 24 اسپیڈو بس دینے کا اعلان

وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے بہاولپور کے لیے 24 اسپیڈو بس دینے کا اعلان کیا ہے۔

حمزہ شہباز نے بہاولپور میں ن لیگ کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے چولستان میں فوری عوام کو پانی پہنچایا۔

وزیراعلی پنجاب نے ڈرنگ اسٹیڈیم میں دوبارہ انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا بھی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے اسٹیڈیم میں فری انٹرنیٹ دیا جو پی ٹی آئی حکومت نے بند کر دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی نے خیبرپختونخوا کے ہیلی کاپٹر اور وسائل استعمال کیے، عمران خان نے صرف ملک میں انتشار پھیلایا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر احتجاج کے لیے استعمال کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔