ہومپاکستانرانا ثناء اللہ آگ کے ساتھ کھیل رہے ہیں،اتنا ظلم کرو کل جتنا برداشت کرسکو،شوکت یوسفزئی

رانا ثناء اللہ آگ کے ساتھ کھیل رہے ہیں،اتنا ظلم کرو کل جتنا برداشت کرسکو،شوکت یوسفزئی

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ آگ کے ساتھ کھیل رہے ہیں ،ہمارا لانگ مارچ پرامن ہے عوام کو اشتعال نہ دلایا جائے ،اتنا ظلم کرو کل جتنا برداشت کرسکو ۔

اپنے ایک بیان میں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ رانا ثناء اللہ جو بورہاہے وہ شریف فیملی کو کاٹنا پڑے گا،پر امن شہریوں کی گرفتاریوں کی بھرپور مذمت کرتا ہوں ،سب سے بڑا قافلہ عمران خان کی قیادت میں خیبر پختونخوا سے جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اور سندھ میں پولیس گردی افسوسناک ہے ،سپریم کورٹ سے اپیل ہے کہ امپورٹڈ حکمرانوں کے غیر جمہوری اقدامات کا نوٹس لے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔