ہومتازہ تریناسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سینئر صحافی شاکر سولنگی کے جوان سال بیٹے کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سینئر صحافی شاکر سولنگی کے جوان سال بیٹے کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

اسلام آباد: : اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سینئر صحافی و ممبر پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن پاکستان شاکر سولنگی کے جوان سال بیٹے کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے شاکر سولنگی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جوان اولاد کا بچھڑ جانا والدین اور اہلِ خانہ کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ان کی تمام تر ہمدردیاں شاکر سولنگی اور غمزدہ خاندان کے ساتھ ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمانے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق، صبرِ جمیل اور استقامت عطا فرمانے کی دعا کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔