ہومپاکستانکارکنان کو جہاں سے بھی ٹرانسپورٹ ملے اسلام آباد پہنچ جائیں،پی ٹی آئی قائدین

کارکنان کو جہاں سے بھی ٹرانسپورٹ ملے اسلام آباد پہنچ جائیں،پی ٹی آئی قائدین

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی قائدین اسد عمر اور شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کے کارکنان کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں،گھروں میں خواتین کو ہراساں کیا جا رہا ہے،چاردیواریوں کا تقدس پامال کیا جا رہا ہے،ہمارے تین سال سات ماہ کی حکومت میں ہم نے ایسے اقدامات نہیں کئے۔وہ منگل کو پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔ اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب خان اور علی نوازاعوان بھی موجود تھے۔

پی ٹی آئی رہنمائوں نے کہا کہ بلاول نے کراچی سے لانگ مارچ کیا، ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی،بلاول بتا دیں کی ہم نے کوئی گرفتاری کی ہو، یا کہیں پر ہم نے رکاوٹ ڈالی ہو،پورے سندھ میں دفعہ 144 نافذ کیا گیا ہے،اس حالات میں کارکنان کی گرفتاریاں مناسب نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ کارکنان کو جہاں سے بھی ٹرانسپورٹ ملے وہاں سے اسلام آباد پہنچ جائیں،ہم اسلام آباد کو قبضہ نہیں کرنا چاہ رہے ہیں۔ ہماری پریس کانفرنس بنیادی طور پر مذمت کیلئے ہے۔تحریک انصاف کے مرکزی قائدین کا کہنا تھا کہ ہمارا ہر احتجاج پر امن ہوتا ہے، ہمارے کارکنان کہہں بھی توڑ پھوڑ نہیں کی،اس وقت آئین اور جمہوریت کیلئے ایک ہی راستہ ہے فوری الیکشن کرنا،عوام کو فیصلہ کرنے دیا جائے،پولیس افسران اور انتظامیہ کے افسران کی تبدیلیاں کی جا رہی ہے،پنجاب انتظامیہ کو آئین اور قانون کیطابق اقدامات اٹھانے چاہئے،کارکنان کی لسٹیں بن رہی ہیں،کارکنان کے گھروں میں چاپے مارے جا رہے ہیں، ہم لانگ مارچ کریں گے، کارکنان گھبرائے نہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔