ہومپاکستانآزاد کشمیر کے انتخابات میں ہماری فتح مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہی، عطا اللہ تارڑ

آزاد کشمیر کے انتخابات میں ہماری فتح مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہی، عطا اللہ تارڑ

اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ شرجیل میمن نے بے بنیاد الزامات عائد کیے، آزاد کشمیر کے انتخابات میں ہماری فتح مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہی۔
سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مسلم لیگ (ن)کو برتری حاصل ہوئی ہے، آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن)کو سادہ اکثریت حاصل ہو چکی ہے، آزاد کشمیر کے انتخابات میں ہماری فتح مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہی۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ عوام نے انتخابی عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، وزیراعظم نے پیپلز پارٹی کو گلگت بلتستان کے انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دے کر اچھی روایت قائم کی، برداشت، تحمل اور رواداری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے آج بے بنیاد الزامات عائد کیے، عوام کو انتخابات میں تعمیر و ترقی اور عوامی خدمت کے ٹریک ریکارڈ کی بنیاد پر فیصلہ کرنا تھا، عوام نے تعمیر و ترقی اور کارکردگی کی بنیاد پر مسلم لیگ (ن)کو ووٹ دیا، آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں سیاسی سرگرمی بھرپور طریقے سے ہوئی۔انہوں نے کہا کہ سیاست میں نوک جھوک جمہوریت اور سیاسی نظام کا حصہ ہے، الزامات لگانے والے شواہد بھی پیش کریں، آزاد کشمیر کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن)کی کامیابی کو تسلیم کرنا چاہیے، مسلم لیگ (ن)کی قیادت نے کشمیر کی ترقی کو ہمیشہ اپنی ترجیحات میں رکھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔