اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )لانگ مارچ روکنے کیلئے راستوں کی بندش اور چھاپوں کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی،درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی جانب سے دائر کی گئی ۔درخواست میں موقف اپنایا گیاکہ راستوں کی بندش سے عدالتوں، ہسپتالوں اور دفاتر جانے والے شہری مشکلات کا شکار ہیں، نقل و حرکت کی آزادی ہر شہری کا بنیادی حق ہے، وکلاء کے گھروں پر پولیس چھاپے مار رہی ہے، سیاسی ورکرز اور اراکین اسمبلی کو غیر قانونی طور پر ہراساں کیا جا رہا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ تمام رکاوٹوں کو فوری طور پر ہٹانے کا حکم دے، مظاہرین اور حکومت کو عوام کی نقل و حرکت روکنے سے روکا جائے، ریاستی اداروں کو کوئی بھی غیرآئینی قدم اٹھانے سے روکا جائے۔
لانگ مارچ روکنے کیلئے راستوں کی بندش اور چھاپوں کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
