ہومپاکستانپی ٹی آئی لانگ مارچ، صوبوں سے بھاری نفری اسلام آباد پہنچ گئی

پی ٹی آئی لانگ مارچ، صوبوں سے بھاری نفری اسلام آباد پہنچ گئی

تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد صوبوں سے پولیس اور ایف سی کی نفری اسلام آباد پہنچنا شروع ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق ایف سی کے 1500 اہلکار اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جبکہ پنجاب پولیس سے بھی 300 اہلکار وفاقی دارالحکومت پہنچے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نفری کو پولیس لائن میں ٹھہرایا گیا ہے۔
خیال رہے کہ حکومت نے پی ٹی آئی دھرنے پر 22 ہزار اہلکار لگانے کا فیصلہ کیا ہے جن میں رینجرز کے 4000، پنجاب کانسٹیبلری کے 8000، اینٹی رائٹ فورس کے 2000 اور سندھ پولیس کے 2000 اہلکار اسلام آباد طلب کیے گئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔