Friday, April 24, 2026
ہومپاکستانوفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2022کی منظوری دیدی،ذرائع

وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2022کی منظوری دیدی،ذرائع

حج پالیسی 2022کی منظوری،پاکستانی اس سال تاریخ کا مہنگا ترین حج کریں گے،ایک پاکستانی کو حج کیلئے 8 لاکھ 50 ہزارکی ادائیگی کرنا پڑے گی پالیسی کی سرکولیشن سمری کے ذریعے کابینہ سے منظوری لی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور نے حج پالیسی وفاقی کابینہ سے منظور کرالی، وزارت نے پیر کو پالیسی کابینہ کو منظوری کے لئے بھجوا ئی جس کو بعد ازاں سرکولیشن سمری کے ذریعے منظور کیا گیا، پالیسی کے مطابق حج 8 لاکھ 50 ہزار کردیا گیا، اس سال ٹوٹل 81132 حاجی حج کی سعادت حاص کر سکیں گے، گورنمنٹ اسکیم کے ذریعے 32453، نجی اسکیم کے ذریعے 48679 لوگ حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے، نئی حج پالیسی میں 200 لیبر جبکہ ایک ہزار ہارڈ شپ کیسز رکھے گئے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔