Friday, April 24, 2026
ہومپاکستانآئی ایم ایف سے پیکیج نہ ملنے پر مشکل فیصلے کیے جائیں، نواز شریف کی پارٹی کو ہدایت

آئی ایم ایف سے پیکیج نہ ملنے پر مشکل فیصلے کیے جائیں، نواز شریف کی پارٹی کو ہدایت

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے فوری حکومت نہ چھوڑنے سے متعلق پارٹی فیصلوں کی توثیق کردی۔

پاکستان مسلم لیگ )ن( کے مشاورتی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ملک کی موجودہ صورتحال اور خاص طور پر پاکستان تحریک انصاف کے آزادی مارچ سے نمٹنے کے لیے حکومتی جماعت مسلم لیگ (ن) کا مشاورتی اجلاس ہوا۔

اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز، پارٹی کی نائب صدر مریم نواز، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ، وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر، ملک احمد خان اور اویس لغاری سمیت دیگر نے شرکت کی۔

مشاورتی اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے خصوصی طور پر ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں ملکی موجودہ سیاسی، معاشی اور آئینی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے جاری مذاکرات پر نواز شریف اور شہباز شریف میں تبادلہ خیال بھی ہوا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔