Friday, April 24, 2026
ہومپاکستانسعودی ولی عہد اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

سعودی ولی عہد اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی خیریت دریافت کی۔

سعودی وزارت خارجہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے نیک جذبات اور خواہشات کا اظہار کیا اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کی زندگی اور صحت کے لئے دعا کی۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کیا۔ سعودی وزارت خارجہ کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو میں پاک سعودی تعلقات اور دونوں ممالک کے درمیان فوج کے درمیان تعاون پر بھی گفتگو کی گئی۔

ٹیگز :

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔