Sunday, April 26, 2026
ہومپاکستانحکومت مارچ کے راستے میں رکاوٹ ڈالنے سے باز رہے ، محمد علی سیف

حکومت مارچ کے راستے میں رکاوٹ ڈالنے سے باز رہے ، محمد علی سیف

معاون خصوصی اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ عوام امن اور انصاف کے نظام کے قیام کے لیے عمران خان کے ساتھ کھڑے ہوں،شہری خودار پاکستان اور حقیقی آزادی کے لیے عمران خان کا ساتھ دیں،امپورٹڈ حکومت تحریک کو روکنے سے باز رہے۔
پیر کو لانگ مارچ سے متعلق اپنے وڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ25 مئی کو عوام کا سمندر لانگ مارچ میں شریک ہوگا،عوام امن اور انصاف کے نظام کے قیام کے لیے عمران خان کے ساتھ کھڑے ہوں، شہری خودار پاکستان اور حقیقی آزادی کے لیے عمران خان کا ساتھ دیں،امپورٹڈ حکومت تحریک کو روکنے سے خبردار رہے،بہت برداشت کر لیا، اب ہر ایکشن پر ردعمل دیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔