اسلام آبادمیں پٹرول دستیابی کویقینی بنانے کیلئے ڈپٹی کمشنراسلام آبادعرفان نوازمیمن کے احکامات کے تحت اسلام آبادانتظامیہ کے مجسٹریٹس نے تین گھنٹے کے محدودوقت میں 65پٹرول پمپس کی انسپکشن کی اوردیگرسہولیات کاجائزہ لیا
۔ملک میں جاری پٹرول کی قیمتوں کی غیریقینی صورتحال کے پیش نظراسلام آبادانتظامیہ نے شہریوں کی پٹرولیم مصنوعات کی روزمرہ یقینی فراہمی کے لئے اتوارچھٹی کے روزبھی مجسٹریٹس پورے شہرمیں پٹرول پمپس کی چیکنگ میں مصروف رہے۔ڈپٹی کمشنرکے احکامات کے تحت پٹرول کی دستیابی وبلاتعطل فراہمی کے علاوہ پبلک ٹوائلٹس کی صفائی ستھرائی،فائرسیفٹی کے آلات اورڈینگی لاروے کے تدارک کے حوالے سے پٹرول آؤٹ لیٹس مالکان کوانتظامات مزید بہتربنانے کی ہدایات جاری کی گئیں اورغیرمعیاری انتظامات رکھنے والوں کووارننگ بھی جاری کی گئی۔ڈپٹی کمشنر عرفان نوازمیمن نے اسلام آبادمیں پٹرول کی دستیابی اوربلاتعطل فراہمی کے پیش نظراسلام آبادکے شہریوں کوہدایات جاری کی ہیں کہ اگر کوئی پٹرول پمپ احکامات کی خلاف ورزی کررہاہے اورپٹرول فراہم نہیں کررہاتوپٹرول پمپ کی معلومات اورپٹرول مہیانہ کرنے کے اوقات کار ضلعی انتظامیہ کودیں تاکہ اس پمپ کے خلاف قانونی کاروائی کی جاسکے۔



