وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دفتر خارجہ کے افسران سے تعارفی ملاقات کی ۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کی خارجہ پالیسی کو مربوط انداز میں وضع کرنے کے حوالے سے تجاویز کا جائزہ لیا۔وزیر خارجہ نے فارن سروس کے افسران کی جدید معیار سے آراستہ تربیتی پروگرامز کو فروغ دینے پر زور دیا۔وزیر خارجہ نے فارن سروس کے افسران کو ان کی ذاتی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔وزیر خارجہ نے فارن سروس کے افسران کی صلاحیتوں پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔
بلاول بھٹوکی دفتر خارجہ کے افسران سے تعارفی ملاقات،اپنی پالیسی واضح کی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
