ہومپاکستانوزات مذہبی امور کو 63 ہزار 666 حج درخواستیں موصول ،آج قرعہ اندازی

وزات مذہبی امور کو 63 ہزار 666 حج درخواستیں موصول ،آج قرعہ اندازی

وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ حج درخواستوں کی وصولی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے، درخواستوں کی قرعہ اندازی (آج)اتوار کو کی جائے گی۔وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ بینکوں کی جانب سے 13 مئی کی رات 11 بجے تک 63 ہزار 666 حج درخواستوں کی تصدیق کی گئی۔آن لائن حج درخواستوں کی وجہ سے وزارت کے سرور پر لوڈ بڑھ گیا اور حج سے متعلق معلومات دینے کا لنک ڈائون ہوگیا،بینک حکام نے ہفتہ کے دن حج درخواستوں کی ڈیٹا انٹری اور جانچ پڑتال مکمل کی جبکہ وقت کی کمی کے باعث حج درخواستوں کی وصولی میں توسیع نہیں کی گئی،وزارت مذہبی امور کے مطابق حج درخواستوں پر قرعہ اندازی کل اتوار 15 مئی کو اسلام آباد میں ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔