ہومپاکستانامریکی رکنِ کانگریس الہان عمر کی چیئر مین پی ٹی آئی سے ملاقات،مختلف امور پر تبادلہ خیال

امریکی رکنِ کانگریس الہان عمر کی چیئر مین پی ٹی آئی سے ملاقات،مختلف امور پر تبادلہ خیال

امریکی رکنِ کانگریس الہان عمر کی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے خصوصی ملاقات،بنی گالہ میں ہونے والی ملاقات میں وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، مرکزی سیکرٹری جنرل اسدعمر ، ڈاکٹر شیریں مزاری ، زلفی بخاری، ڈاکٹر شہباز گل بھی موجود تھے

اس موقع پر دوطرفہ امور اور باہمی تعلقات کے امور پر تفصیلی تبادل خیال کیا گیا، ملاقات میں بھارت میں پھیلتے شدت پسند ہندوتوا نظریے اور مسلمانوں پر اسکے تباہ کن اثرات پر بات چیت کی گئی،اس موقع پر امریکی رکنِ کانگریس نے کہا کہ دنیا بھر سے اسلاموفوبیا کے تدارک کیلئے چیئرمین تحریک انصاف کی بے مثال قیادت و خدمات کو خراج تحسین پیش کر تی ہوں، ایک عرصے سے ملاقات کی خواہاں تھی، دنیا بھر سے اسلاموفوبیا کے تدارک کیلئے عمران خان نے قابلِ قدر قیادت پیش کی، دنیا بھر سے اسلاموفوبیا کے کیخلاف آوازیں بلند ہور ہی ہیں، اسلاموفوبیا کے تدارک کیلئے ایک مسود قانون خود امریکی پارلیمان میں لایا جارہا ہے

، دنیا بھر سے مذہبی امتیاز خصوصا مسلمانوں کیخلاف بغض و تعصب کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے اسلاموفوبیا کیخلاف توانا آواز بننے پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی مشکور ہوں،اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ کئی طرح کی مشکلات اور مزاحمت کے باوجود الہان عمر کا اسلاموفوبیا کے انسداد کا علم اٹھانا قابلِ تحسین ہے، حق کی سربلندی کیلئے جدوجہد جنابِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرتِ طیبہ کا خلاصہ ہے، نو گیارہ کے بعد اسلام اور اہلِ اسلام کیخلاف بدترین انتقامی مہم کا نشانہ بنایا گیا، مسلم قیادت اہلِ عالم کو اسلام اور پیغمبرِ اسلام کا درست تعارف کروانے میں ناکام رہی، شدت پسندی اور دہشتگردی کو اسلام اور شعائرِ اسلام سے جوڑا گیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اہلِ عرب کے دل و دماغ جیت کر نظریاتی انقلاب برپا کیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیاتِ مبارکہ میں غزوات کے دوران دونوں جانب سے صرف 1200 افراد کی جانیں گئیں، اسلام کی دہشتگردی اور شدت پسندی سے نسبت کی کوئی توجیہ دستیاب نہ تھی، ہندوستان میں نسل پرستی کا جن بوتل سے نکال دیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔