بلاول حکومت کے قیام اور شہباز شریف کے وزیراعظم بننے پر نواز شریف کو مبارک باد دینے جائیں گے
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزارت خارجہ کے معاملے پر پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن میں کوئی ڈیڈ لاک نہیں۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو عوامی نیشنل پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی اور محسن داوڑ کو وزارتیں ملنے کے بعد حلف اٹھانا چاہتے ہیں،بلاول بھٹو حکومت کے قیام اور شہباز شریف کے وزیراعظم بننے پر نواز شریف کو مبارک باد دینے جائیں گے، بلاول بھٹو لندن سے واپسی پر وزارت خارجہ کے لئے حلف اٹھائیں گے۔
بلاول شہباز شریف کے وزیراعظم بننے پر نواز شریف کو مبارک باد دینے جائیں گے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
