اسلام آباد، (سب نیوز) نیو اپاسٹولک چرچ پاکستان کے اپوسل ابراہیم روشن نے اپنے صاحبزادے اور بشپ صدیق گل کے ہمراہ مسٹر اسپہانیار بھنڈارا سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران مسیحی برادری سے متعلق امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ پر خوشگوار اور تعمیری تبادلہ خیال کیا گیا۔
فریقین نے معاشرے میں مذہبی رواداری، باہمی احترام اور مختلف مذاہب کے پیروکاروں کے درمیان بہتر روابط کے فروغ کی اہمیت پر بھی گفتگو کی۔
