ہومتازہ ترینپاک امریکہ ائیر فورس مشترکہ تحقیقاتی کمیشن نے اپنی رپورٹ میں سانحہ بہاولپورکو سازش قرار دیا، محمد اعجاز الحق کا جنرل ضیاء الحق کی 38ویں برسی پر سمینار سے خطاب

پاک امریکہ ائیر فورس مشترکہ تحقیقاتی کمیشن نے اپنی رپورٹ میں سانحہ بہاولپورکو سازش قرار دیا، محمد اعجاز الحق کا جنرل ضیاء الحق کی 38ویں برسی پر سمینار سے خطاب

راولپنڈی (سب نیوز) پاکستان مسلم لیگ ضیاء الحق کے سربراہ، ایم این اے محمد اعجاز الحق نے کہا ہے کہ پاک امریکہ ائیر فورس مشترکہ تحقیقاتی کمیشن نے اپنی رپورٹ میں سانحہ بہاولپورکو سازش قرار دیا، بتایا جائے کس نے جنرل ضیاء الحق اور رفقاء کو بہاولپور جانے کے لئے چار بار کالیں کرکے مجبور کیا، کس نے پوسٹمارٹم نہیں ہونے دیا. ملک میں اگر جمہوریت کو مستحکم کرنا ہے تو بلدیاتی انتخابات یقینی اور کرپشن کا خاتمہ کیا جائے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو راولپنڈی کے مقامی ہوٹل میں سابق صدر جنرل ضیاء الحق اور سانحہ بہاولپور کے شہداء کی 38ویں برسی پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
پاکستان مسلم لیگ ضیاء الحق کے سربراہ محمد اعجاز الحق نے کہا کہ آج کی اس تقریب میں پورے پاکستان کی نمائندگی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک امریکہ ائیر فورس مشترکہ انوسٹی گیشن رپورٹ کے مطابق شہداء بہاولپور کو بین الااقوامی سازش قرار دیا ہے۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ جہاز کے انداز کوئی تکنیکی خرابی نہیں تھی۔ ہمیں بتایا جائے کہ کس نے جنرل ضیاء الحق اور رفقاء کو بہاولپور بھجوایا ،جس نے پوسٹمارٹم نہیں ہو تو دیا یہ سوالات آج بھی جواب طلب ہیں۔محمد اعجاز الحق نے کہا کہ سانحہ بہاولپور کی تحقیقات کے لئے بندیال، شجاعت، شفیع کمیشن بنے لیکن کسی کی فائنڈنگ سامنے نہیں آسکیں ۔

انہوں نے کہا کہ جنرل ضیاء الحق نے اس ملک کے نظریہ کو محفوظ بناتے ہوئے قرار داد مقاصد ( 2 اے) کو آئین کا حصہ بنایا ۔ اس کے تحت یہ فیصلہ ہوا کہ حاکمیت اللہ تعالیٰ کی ہوگی اور قرآن سنت کے منافی کوئی قانون نہیں بنے گا ۔انہوں نے کہا کہ جنرل ضیاء الحق نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی اور پایہ تکمیل تک پہنچایا.

محمد اعجاز الحق نے کہا کہ ایک دن آج بھی یاد ہے کہ جنرل ضیاء الحق صبح اٹھے اخبار میں خبر دیکھی کہ پیاز کی قیمت دگنی ہو گئیں تو انہوں نے سیکرٹری خزانہ کو کہا کہ کل اگر قیمتیں نارمل نہ ہوئیں تو دفتر نہ آئیں ، دوسرے دن تہجد کے وقت پیغام آیا کہ قیمتیں نارمل ہیں ،آج کوئی ایسا حکمران ہے جو عوام کی مشکلات پر ایسی کارروائی کرتے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں جمہوریت پائیدار کرنی ہے تو اختیارات عوام تک پہنچانے کے لئے بلدیاتی اداروں کو مضبوط اور کرپشن کو ختم کیا جائے نہیں تو اس کے ایسے نتائج مرتب ہونگے جو سب کچھ لپیٹ لے گا۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم این اے شاکر بشیر اعوان نے کہا کہ شمال مغربی سرحد کے اس پار موجود سپر پاور کو ضیاء الحق کی دانش اور حکمت نے عملی نے گھٹنے ٹیکنے پر مجبورکردیا وہ نہ صرف ناکام ہوئے بلکہ اس کے کئی ٹکڑے ہوئے اور اسلامی ممالک معرض وجود میں آیا۔ انہوں نے کہا کہ جنرل ضیاء کی کرکٹر ڈپلومیسی سے بھارت کے ساتھ جنگ کے بادل جھٹ گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے، ایٹمی پروگرام کی بنیاد اور افواج کا حوالہ اور ہمت بڑھانے میں ضیاء الحق کا کلیدی کردار رہا۔
سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر انوار الحق نے کہا کہ جس دن سانحہ بہاولپور ہوا وہ ہمارے لئے بہت مشکل دن تھا لیکن پاکستان کے عوام نے جس طرح ان کے جنازے میں شرکت کی اور ہمارے ساتھ کھڑے رہے اس سے ہماری ہمت بڑھی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تینوں مسلح افواج منظم ہیں اور معرکہ حق میں تینوں مسلح افواج اور اب تک آنے والے سربراہان کا بھی کلیدی کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل ضیا الحق نے جہاں ملک میں اسلامی قوانین کا نفاذ کیا وہی افواج کو مضبوط کرنے میں بھی کردار ادا کیا ۔
چوراہ شریف کے سجادہ نشین پیر صاحب زادہ حسنین کا کہنا تھا کہ جنرل ضیاء الحق امت مسلمہ، عالم اسلام اور غیور مسلمانوں کے لیڈر تھے۔ ان کی نماز جنازہ میں راولپنڈی اسلام آباد کی سڑکیں تنگ ہو گئیں ۔
ایم پی اے چوہدری غلام مرتضی نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے جب جنرل ضیاء الحق جلال میں ہوتے تو دشمن بھی تھرتھر کانپنے لگتے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ ضیاء الحق کی تعلیمات، طرز حکومت نے اس ملک کو بلندیوں تک پہنچایا۔ہماری مسلح افواج نے ہمیشہ پاکستان کا نام روشن کیا معرکہ حق بھی انہی کامیابیوں کا تسلسل ہے۔پاکستان تاقیامت قائم رہے گا کوئی بھی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما سجاد خان نے کہا کہ آج 38 سال بعد بھی پاکستان کے عوام کے دلوں میں ضیاء الحق زندہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ضیاء دور حکومت میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں 25 سال کی عمر میں راولپنڈی سے کونسلر کامیاب ہوا۔ ان کا کہناتھا کہ۔ ملک کے ایٹمی پروگرام کے لئے جنرل ضیاء الحق نے ڈاکٹر قدیر خان کو جو ٹاسک سونپا اسی کہ بدولت پاکستان ایٹمی پروگرام بنا۔
کرنل(ر) جاوید مجتبی نے کہا کہ اگر جنرل ضیاء الحق کو مزید وقت مل جاتا تو وہ وہ دین اسلام اور پاکستان کے لئے بہت کچھ کرجاتے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس دور میں غیر جماعتی الیکشن کا مقصد نئی قیادت کو سامنے لانا تھا ۔یرا اعجاز الحق سے مطالبہ ہے کہ ایسا پاکستان دے جائیں جہاں عام آدمی الیکشن لڑ سکے۔صحت اور تعلیم کی مفت سہولیات ہر کسی کو مل سکی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔