ہومپاکستانوزیر اعظم کی زیر صدارت پنجاب کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس،54ُْْ ممبران غائب

وزیر اعظم کی زیر صدارت پنجاب کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس،54ُْْ ممبران غائب

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پنجاب کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں 54 ارکان شریک نہیں ہوئے۔لاہور میں گورنر ہاس میں وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی صدارت کی جس میں پی ٹی آئی اور ق لیگ کے ارکان نے شرکت کی۔

ذرائع نے بتایا کہ گورنر ہاس کے گیٹ پر 193 ارکان پنجاب اسمبلی کے نام لکھوائے گئے جن میں پی ٹی آئی کے 183 اور ق لیگ کے 10 ممبران کے نام شامل تھے تاہم گورنر ہاس گیٹ کے ریکارڈ کے مطابق 139 ممبران داخل ہوئے اور گیٹ پر موجود لسٹ کے مطابق 54 ارکان نہیں آئے۔تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری اور محمودالرشید نے دعوی کیا کہ ہمارے 165 ارکان موجود تھے اور 5 سے 7 ممبران راستے میں تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔