پاکستان علما کونسل کے چیئرمین طاہر اشرفی نے کہا ہیکہ غیر ملکی سفرا سیاسی و مذہبی قائدین سے ملاقاتیں کرتے رہتے ہیں، صرف ملاقات کو غداری نہیں کہا جا سکتا۔ایک بیان میں طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ بے بنیاد غداری اور دینی امور میں فتوی بازی درست نہیں، پاکستان کی مذہبی وسیاسی قیادت کو موجودہ صورت حال میں صبر سیکام لینا ہوگا، عدالت عظمی کو قومی اسمبلی کے معاملے پر آئین کے مطابق فیصلہ کرنے دیا جائے، عسکری قیادت اور سلامتی کے اداروں کو سیاست میں ملوث نہ کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ قومی قیادت پر غداری اور بیبنیاد فتوی بازی کی ہمیشہ مذمت کی ہے اور کرتے رہیں گے، غیر جانبدارانہ احتساب اور انتخابات ہی پاکستان کے مسائل کا حل ہے۔انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سفرا سیاسی و مذہبی قائدین سے ملاقاتیں کرتے رہتے ہیں، صرف ملاقات کو غداری نہیں کہا جا سکتا،کسی غیر ملکی سفارتی نمائندے نے حکومت مخالف عدم اعتماد کے لیے کہا تو اسے سامنے آنا چاہیے۔
سفراء سے ملنا غداری نہیں،سابق معاون خصوصی کی وزیر اعظم کے بیانے کی تردید
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
