ہومپاکستانسرکاری اراضی پر قبضے کا کیس ،چوہدری تنویر خان کی عبوری ضمانت کنفرم ہوگئی

سرکاری اراضی پر قبضے کا کیس ،چوہدری تنویر خان کی عبوری ضمانت کنفرم ہوگئی

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) سرکاری اراضی پر قبضے کا کیس ،سینئر لیگی رہنما چوہدری تنویر خان کی عبوری ضمانت کنفرم ہو گئی۔لیگی رہنما چوہدری تنویر خان کو 10 دس لاکھ کے دو مچلکے جمع کرانے کا حکم ،وکیل چوہدری تنویر ایڈووکیٹ یاسر نے عدالت میں موقف اپنایا کہ کیس سیاسی انتقامی کارروائی کا نتیجہ ہے۔ 2010 میں سپریم کورٹ متعلقہ اراضی پر از خود نوٹس لے چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر ڈی سی راولپنڈی اس کی مکمل نشاندہی کروا چکے ہیں۔ چوہدری تنویر خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ کیس بے بنیاد ہے عبوری ضمانت کنفرم کی جائے۔ میرا موکل بیمار اور اسپتال داخل یے۔ دلائل سننے کے بعد اینٹی کرپشن عدالت نے چوہدری تنویر خان کی عبوری ضمانت کنفرم کر دی۔چوہدری تنویر خان کے خلاف سرکاری اراضی پر قبضے کے خلاف اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔عبوری ضمانت اسپیشل جج اینٹی کرپشن محمد مسرور زمان نے کنفرم کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔