اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی( سی ای سی )کا اجلاس آج طلب کرلیا،
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس بنی گالہ میں ہوگا جس میں پارلیمانی بورڈ کی تشکیل سمیت اہم معاملات پر مشاورت ہوگی ۔سی ای سی پارلیمانی بورڈ کیلئے ناموں کی منظوری دے گی ۔پنجاب کی سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پرغورہوگا ۔

