Wednesday, June 10, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومکامرسڈالرکی قدر میں اضافہ ،ملکی تاریخ کی بلندترین سطح پرپہنچ گیا

ڈالرکی قدر میں اضافہ ،ملکی تاریخ کی بلندترین سطح پرپہنچ گیا

ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچتے ہوئے 185 روپے سے بھی تجاوز کرگیا۔تفصیلات کے مطابق ملک میں موجودہ سیاسی حالات کے پیش نظر گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں بھی شدید مندی رہی اور مارکیٹ 1200 سے پوائنٹس تک گر گئی۔

اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ، 100 انڈیکس 1250 پوائنٹس گرگیا۔اب موجودہ صورتحال میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بے قدری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔انٹربینک میں کاروبارکے دوران پہلے ڈالر کی قدر میں 66 پیسے اضافہ ہوا اور ڈالر 184.75 روپے کا ہوگیا لیکن روپے کی بے قدری کا سلسلہ یہیں نہیں رکا۔کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں مجموعی طور پر 1.31 روپے کا اضافہ ہوگیا جس سے ڈالر 185 روپے سے تجاوز کرکے 185 روپے 40 پیسے کا ہوگیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔