تحریک انصاف نے قومی اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد جشن کا اعلان کر دیا ۔
تحریک انصاف کے مرکزی رہنما زاہد حسین کاظمی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ تحریک انصاف 4اپریل بروز سوموار سے افطاری کے بعد اسلام آباد ڈی چوک میں شاندار آتشبازی اور جشن کا اعلان کرتی ہے ۔تمام کارکنوں اور فیملیز کو جشن میں شرکت کی دعوت عام دی جاتی ہے ،جشن ایک ہفتہ جاری رہے گا
پی ٹی آئی کا افطاری کے بعد بڑے جشن کا اعلان ،ایک ہفتہ جاری رہے گا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
