ہومپاکستانعامر لیاقت تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل

عامر لیاقت تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، رکنِ قومی اسمبلی، ڈاکٹر عامر لیاقت حسین طبیعت ناسازی کی وجہ سے اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل ہوگئے۔ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنی صحت متعلق اطلاع خود اپنے ٹوئٹ کے ذریعے دی، انہوں نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاونٹ پر اپنی کچھ تصاویر شیئر کیں۔تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اسپتال میں موجود ہیں جہاں انہیں ڈرپ لگ رہی ہے۔عامر لیاقت نے بتایا کہ انہیں دل کی تکلیف ہوئی جس کے بعد انہیں ایمرجنسی میں اسپتال لے جایا گیا،ان کی طبیعت ناسازی پر وزیراعظم عمران خان نے اظہارِ تشویش کیا اور ڈاکٹرز کو ان پر توجہ دینے کی ہدایت کی۔دوسری جانب عامر لیاقت حسین کا اسپتال میں موجود اراکین سے مکالمہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ وزیراعظم عمران خان سے ملنے ضرور جائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔