متحدہ اپوزیشن نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپنی اکثریت ثابت کر دی،اجلاس میں اپوزیشن کے 173ارکان موجود تھے
،جبکہ اپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھنے والے 4ممبران شریک نہیں ہوئے جن میں جام عبد الکریم ،اقبال محمد علی ،اکبر چترالی ، علی وزیر شامل ہیں،غیر حاضر ممبران میں جام عبد الکریم کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی،اقبال محمد علی کا ایم کیو ایم ،علی وزیر آزاد رکن جبکہ اکبر چترانی کا تعلق جماعت اسلامی سے ہے۔

