صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر و موسٹ سینئر وزیرسردارتنویر الیاس خان نے ٹانک میں دہشت گردوں کے حملے سے پاک فوج کے آفیسر اورسیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیاہے انہوں نے ٹانک دہشت گرد حملے میں شہادت پانے والوں کے بلندی درجات کے لیئے خصوصی دعا گو ہیں اور ٹانک دہشت گرد حملے میں دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے والےجرات مند سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے اندر دہشت گردی کے خاتمے کی خاطر پاک فوج کے آفیسر و جوانوں کی قربانی قوم کے لیئے باعث افتخار ہے۔
سردار تنویرالیاس کا ٹانک میں فوجیوں کی شہادت پر اظہار تعزیت
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
