ہومپاکستانپاکستان کو مبارک ہو ایم کیو ایم سے معاملات طے پانے کے بعد بلاول کا پیغام

پاکستان کو مبارک ہو ایم کیو ایم سے معاملات طے پانے کے بعد بلاول کا پیغام

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم)کے ساتھ معاملات طے پانے کی تصدیق کردی۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بلاول بھٹو نے کہا متحدہ اپوزیشن اور ایم کیو ایم کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے۔ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی اور پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی)اس معاہدے کی توثیق کریں گی، اس کے بعد میڈیا کے ساتھ صبح اس کی تفصیلات شیئر کی جائیں گی۔پاکستان کو مبارک ہو۔

دوسری جانب ایم کیو ایم نے بھی معاہدہ طے پانے کی تصدیق کردی ہے۔ ایم کیو ایم رہنما فیصل سبزواری نے کہا متحدہ اپوزیشن اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے درمیان معاہدہ نے حتمی شکل اختیار کر لی ہے، پیپلز پارٹی کی سی ای سی، ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی مجوزہ معاہدے کی توثیق کے بعد اس کی تفصیلات سے آج شام بجے باضابطہ میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔