اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )معاون خصوصی برائے نوجوانان عثمان ڈارنے کہا ہے کہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد بری طرح ناکام ہوگی، 5 یا 6 ووٹوں سے تحریک کو ناکام بنائیں گے۔
عثمان ڈار نے دعویٰ کیا کہ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد 5 یا 6 ووٹوں سے ناکام ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پرویز الہی آسانی سے وزیر علیٰ پنجاب بنیں گے،جہانگیر ترین بھی پرویز الٰہی پر اعتماد کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ 48گھنٹے اہم ہیں ،دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائیگا۔ایم کیو ایم کا ووٹ پاکستان کے لیے فیصلہ کن ہوگا۔عثمان ڈار نے کہا ہے کہ امید ہے ایم کیوایم حکومت کیساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کرے گی۔
