ہومپاکستانعدم اعتماد میں حمایت،نواز شریف کی ق لیگ کو بڑی آفر

عدم اعتماد میں حمایت،نواز شریف کی ق لیگ کو بڑی آفر

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے حکومت کی اتحادی جماعت ق لیگ کو پنجاب کی وزارت اعلی دینے کی حامی بھرلی۔ذرائع ن لیگ کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی ٹیم آج چوہدری برادران کو نواز شریف کا پیغام پہنچائیگی۔

ذرائع ن لیگ کے مطابق جلد الیکشن کرانیکی شرط پر نواز شریف نے وزارت اعلی دینیکی حامی بھری ہے، نئے انتخابات 3 سے 6 ماہ کے اندر کرائے جائیں گے۔خیال رہیکہ کچھ دیر قبل مسلم لیگ ن اور مسلم لیگ ق کی قیادت کے درمیان اعلی سطح کا رابطہ ہوا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہیکہ مسلم لیگ ن کا اعلی سطح کا وفد آج شام ق لیگ کی قیادت سے ملاقات کرے گا، ملاقات آج شام اسلام آباد میں چوہدری برادران کی رہائش گاہ پر ہوگی۔دوسری جانب وزیردفاع پرویز خٹک نے بھی ق لیگ کی قیادت سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ذرائع ق لیگ کے مطابق مسلم لیگ ق پنجاب کی وزارت اعلی سے کم کسی بات پرگفتگو کے لیے تیار نہیں جب کہ حکومت نے ابھی تک کسی قسم کی پیشکش کی اور نہ کوئی جواب دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہیکہ آج شام ن لیگ وفد سے ملاقات کے بعد صورت حال واضح ہوجائیگی

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔