ہومپاکستاناسلام آباد میں پی ٹی آئی کا جلسہ،، پارٹی پرچموں کی بہار، بیرون ملک سے بھی شرکاء کی آمد

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا جلسہ،، پارٹی پرچموں کی بہار، بیرون ملک سے بھی شرکاء کی آمد

پاکستان تحریک انصاف کا شہر اقتدار میں پاور شو، پریڈ گرانڈ میں کھلاڑیوں کا اکٹھ، ملک بھر سے کارکنوں کی بڑی تعداد شریک، پارٹی پرچموں کی بہار، کپتان کے خطاب کا انتظار، وزیراعظم جلسہ گاہ میں موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق سیاسی سرگرمیوں کی وجہ سے شہر اقتدار میں سکیورٹی کو بھی ہائی الرٹ کیا گیا۔ پریڈ گرائونڈ کو سکیورٹی اداروں نے حصار میں لیا جبکہ پولز پر ہائی ڈیفینیشن کمیرے نصب کئے گئے جن کا لنک وزارت داخلہ سے منسلک کیا گیا، کیمروں کا ویو سیف سٹی سے بھی جوڑا گیا جس کی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے

، وزارت داخلہ میں کنٹرول روم بھی قائم ہو گیا ہے جبکہ گزشتہ روز وزیر داخلہ نے کنٹرول روم کا معائنہ کیا اورآئی جی اسلام آباد نے بریفنگ دی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔