انسانی و سماجی حقوق کی رہنما مریم ادریس کا کہنا ہے کہ 23 مارچ ہماری ملی تاریخ کا عظیم دن ہے، بانیان پاکستان کی قربانیوں اور جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں، جب قوم متحد ہو تو پھر منزل ضرور ملتی ہے،
پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا ہماری جان اور پہچان ہے، وطن عزیز کی بقا و سلامتی کے لئے شہدا کی قربانیاں نا قابل فراموش ہیں، ہمیں اسلام اور پاکستان کے دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے ایک قوم بن کر آگے بڑھنا ہو گاان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم پاکستان کے تاریخی اور پرمسرت موقع پر اپنے ایک پیغام میں کیا. سماجی رہنما مریم ادریس نے کہا کہ 23 مارچ وہ تاریخی دن ہے جب برصغیر کے مسلمانوں نے متحد ہونے کا فیصلہ کیا اور اپنی منزل کا تعین کیا، قیام پاکستان کی صورت میں عوام کو حقوق اور مذہبی آزادی ملی۔مریم ادریس نے کہاکہ پوری قوم کو اتحاد و بھائی چارے کو فروغ دیکر ملک کی تعمیر وترقی،خوشحالی، استحکام اور تحفظ میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے،
نوجوان نسل کو تاریخ پاکستان سے روشناس کرانا وقت کی ضرورت ہے تاکہ ان کو پتہ چلے یہ ملک کتنی قربانیوں اور مشکلات کے بعد معرض وجود میں آیا اور آج ہم آزادی کے ساتھ جی رہے ہیں ۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی طرف اٹھنے والی میلی آنکھ کو نکال باہر پھینکیں اور پاکستان کے استحکام اور تعمیر وترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے.
