ہومپاکستانلانگ مارچ میں،لیگی قیادت کو دہشت گردی کا خطرہ؛ پولیس نے الرٹ کر دیا

لانگ مارچ میں،لیگی قیادت کو دہشت گردی کا خطرہ؛ پولیس نے الرٹ کر دیا

پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت کو دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر پولیس نے الرٹ کر دیا۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے لاہور سے اسلام آباد لانگ مارچ میں ن لیگ کی قیادت کو دہشتتگردی کا خطرہ ہے جس پر لاہور پولیس نے الرٹ کر دیا۔لاہور پولیس نے ممکنہ دہشتگردی سے متعلق ن لیگ کی قیادت کو آگاہ کر دیا۔

لاہور پولیس نے ن لیگ کو خط لکھ کر آگاہ کیا جس کے متن کے مطابق موجودہ وقت میں انتہائی تھریٹس ہیں، قیادت کی سیکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں۔ خط میں آگاہ کیا گیا ہے کہ دوران لانگ مارچ ڈرون کیمرے کا استعمال ہرگز نہ کریں، پولیس کو اطلاع دیے بغیر کسی قسم کی موومنٹ نہ کریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔