جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کارکنان کے نام ویڈیو پیغام جاری کر دیا
،مولانا فضل الرحمان نے کارکنان کے نام ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ امید ہے تمام سیاسی جماعتوں کے کارکن اسلام آباد کی طرف روانگی کیلئے تیار ہونگے۔ ہمارے لانگ مارچ کی کامیابی کیلئے کسی قسم کی کمی نہیں ہونی چاہیے
، آزادی مارچ ہوا، کارکنان نے بڑی تعداد میں 14دن اسلام آباد میں گزارے، چند روز قبل پارلیمنٹ لاجز میں ریاستی دہشتگردی کی گئی۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پارلیمنٹ کے ممبران ، ان کے مہمانوں اور جے یو آئی کے کارکنوں پر تشدد کیا گیا،
میری کال پر ایک گھنٹے سے کم وقت میں ملک آپ نے جام کردیا، آپ جوش و جذبے سے سڑکوں پر نکلے جس کیلئے میں آپ کا ممنون ہوں۔پی ڈی ایم کے سربراہ نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ پہلے کی طرح اس بار بھی آپ کوئی کمی نہیں چھوڑیں گے
