مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم وقت آنے پر ٹرمپ کارڈز استعمال کر سکتے ہیں،انکے پاس ایک نہیں 3 سے 4آپشنز اور راستے زیر غور ہیں،
وہ27مارچ کے جلسے میں ایک اہم اشارہ دے سکتے ہیں۔منگل کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ عوام کیلئے سرپرائز ہے کہ وزیراعظم عمران خان 27مارچ کے جلسے میں ایک اہم اشارہ دے سکتے ہیں
، وزیراعظم عمران خان کے پاس ایک نہیں 3 سے 4آپشنز اور راستے زیر غور ہیں،وہ وقت آنے پر اپنے ایک ایک کر کے ٹرمپ کارڈز استعمال کرسکتے ہیں۔
