وزیراعظم عمران خان سے سینیٹ میں قائد ایوان ڈاکٹر شہزاد وسیم نے ملاقات کی انہوں نے وزیراعظم کو ایوان بالا کی حمایت اور یکجہتی کا یقین دلایا، اور اعتماد کا اظہار کیا کہ پی ٹی آئی اپوزیشن کی وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کو اسی طرح ناکام بنائے گی جیسے اس سے قبل کئی مواقع پر اس نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن کو شکست سے دوچار کیا ہے۔ وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک کی زیادہ دلجمعی کے ساتھ خدمت کرنے کے لیے پی ٹی آئی حالیہ صورتحال سے مزید مضبوط ہو کر ابھرے گی۔
عدم اعتماد میں اپوزیشن کو شکست ہوگی ، وزیراعظم
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
