اسلام آباد (سب نیوز)
پاکستان نے انڈونیشیا کے یومِ آزادی کے موقع پر انڈونیشیا کی حکومت اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
اس حوالے سے جاری تہنیتی پیغام میں کہا گیا ہے کہ “پاکستان جمہوریہ انڈونیشیا کی حکومت اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہے۔”
پاکستان نے انڈونیشیا کے عوام کو یومِ آزادی کی خوشیوں پر نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
یومِ آزادی مبارک ہو، انڈونیشیا! 🇮🇩
