ہومپاکستانعلیم خان نے ترین گروپ سے راہیں جدا کرلیں، ملاقاتوں کیلئے اسلام آباد روانہ

علیم خان نے ترین گروپ سے راہیں جدا کرلیں، ملاقاتوں کیلئے اسلام آباد روانہ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان نے جہانگیر ترین گروپ سے راہیں جدا کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ترین گروپ کی علیم خان سے ان کی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات ناکام رہی جس کی اندروانی کہانی بھی سامنے آگئی۔

\ذرائع نے بتایا کہ دورانِ ملاقات ترین گروپ کے سخت گیر اراکین کی وجہ سے علیم خان گروپ کی دوریاں مٹ نہ سکیں، جس کے بعد علیم خان نے اپنی سیاسی حکمت عملی اور سرگرمیوں کو ترین گروپ سے علیحدہ کرلیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ملاقات کے دوران علیم خان نے ترین گروپ کے رویے پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا جس پر عون چوہدری نے اپنے گروپ کے سخت گیر ارکان کے رویے کی وضاحت کی اور علیم خان سے معذرت بھی کی، جسے انہوں نے مسترد کردیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔