ہومپاکستانایف آئی اے نے زمینوں پر قبضے کے کیس میں چوہدری تنویر کو حراست میں لے لیا

ایف آئی اے نے زمینوں پر قبضے کے کیس میں چوہدری تنویر کو حراست میں لے لیا

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما چوہدری تنویر کو کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے چوہدری تنویر کو ملک سے باہر جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا ،چوہدری تنویر کچھ روز قبل بیٹے کی شادی میں شرکت کیلئے اسلام آباد آئے تھے
چوہدری تنویر ایف آئی اے اینٹی کرپشن کے ڈیپارٹمنٹ کو زمینوں پر قبضے کے کیس میں مطلوب تھے ،چند روز قبل چوہدری تنویر کی راولپنڈی کی رہائش گاہ پر بھی چھاپہ مارا گیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔