Thursday, June 26, 2025
spot_img
ہومدنیاچین کی پائیدار ترقی کے بلیو پیپر کا اجرا

چین کی پائیدار ترقی کے بلیو پیپر کا اجرا

چین کی پائیدار ترقی کی مجموعی صورتحال میں مسلسل بہتری آئی، بلیو پیپر
بیجنگ ()
“چین کی پائیدار ترقی کا بلیو پیپر : چین کی پائیدار ترقی کی تشخیصی رپورٹ (2021)” جاری کی گئی۔ رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین کی پائیدار ترقی کی مجموعی صورتحال میں مسلسل بہتری آئی ہے۔
رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ 2015 سے 2019 تک، چین کی اقتصادی طاقت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، سماجی صورت حال اور لوگوں کی زندگی، وسائل اور ماحولیاتی حالات میں عمومی بہتری آئی، توانائی کے استعمال اور گرین ہاؤ س گیسز کے اخراج پر کنٹرول میں بڑی پیش رفت ہوئی۔
رپورٹ میں یہ خیال ظاہر کیا گیا کہ چین ترقی کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور پائیدار ترقی کے طریقہ کار کی تبدیلی کے نازک دور میں بھی ہے۔اس کے لیے ضروری ہے کہ ترقی کے نئے تصور کو عملی جامہ پہنایا جائے، ترقی کا ایک نیا نمونہ قائم کیا جائے، اور پائیدار ترقی کے لیے اقوام متحدہ کے 2030 کے ایجنڈے کو آگے بڑھایا جائے، معیشت، معاشرے اور ماحولیات کے درمیان متحرک طور پر توازن برقرار رکھا جائے ، تاکہ مزید جامع، لچکدار، اور زیادہ پائیدار ترقی حاصل کی جا سکے۔
رپورٹ میں پانچ پہلوؤں میں چین کی پائیدار ترقی کو فروغ دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے: غربت کے خاتمے کی کامیابیوں کو مستحکم کرنا، صنعتی تبدیلی میں سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی کا رہنما کردار ادا کرنا، ماحولیاتی تہذیب کی تعمیر کو فروغ دینا، صحت عامہ کے معیارکو بہتر بنانا اور عالمی گورننس میں چین کی آواز کو بلند کرنا ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔