Wednesday, April 29, 2026
ہومتازہ ترینافغانستان کی جنوبی وزیرستان میں اشتعال انگیزی ، پاک فوج کی بروقت کارروائی میں متعدد پوسٹیں تباہ

افغانستان کی جنوبی وزیرستان میں اشتعال انگیزی ، پاک فوج کی بروقت کارروائی میں متعدد پوسٹیں تباہ

افغانستان کی جانب سے انگور اڈہ زلول خیل میں اشتعال انگیزی کی گئی جس پر پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے متعدد پوسٹیں تباہ کر دیں۔

جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کی بروقت اور چوکس کارروائی کے باعث فتنہ الخوارج کی دراندازی کی تمام کوششیں ناکام بنا دی گئیں، فتنہ الخوارج کی تشکیل کی دراندازی میں ناکامی کے بعد افغان طالبان نےسول آبادی کو نشانہ بنایا۔

افغان طالبان کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 3 شہری زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر وانا ہسپتال منتقل کردیا گیا

آپریشن غضب للحق کی مؤثر کارروائیوں کے بعد افغان طالبان شکست کی بوکھلاہٹ میں سول آبادی کو نشانہ بنانے لگے ہیں، اہل علاقہ نے افغان طالبان کی فائرنگ کے واقعہ کی بھرپور مذمت کی اور پاک فوج سےجوابی کارروائی کا مطالبہ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔