ہومبریکنگ نیوزن لیگ نے جنوبی پنجاب کی محرومی کی سیاست کرنیوالوں کی دکان بندکردی، مریم نواز

ن لیگ نے جنوبی پنجاب کی محرومی کی سیاست کرنیوالوں کی دکان بندکردی، مریم نواز

ملتان (آئی پی ایس ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کی محرومی کی سیاست کرنے والے یہاں سے جیت کر اپنے محلوں میں بیٹھ جاتے ہیں، وہ محرومی ختم کرنا نہیں بلکہ اپنی دکان چلانا چاہتے تھے۔ ملتان میں تقریب سے خطاب میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ اگر وہ محرومی ختم کردیتے تو ان کی سیاسی دکان بھی ختم ہوجاتی، ن لیگ نے ان کی دکان بندکردی ہے۔ جھوٹے نعرے لگانے والے گناہ گار نہیں عوام کے مجرم ہیں ، ہمارے لیے سارا پنجاب برابر ہے، پورے صوبیکو سہولتیں دے رہے ہیں ۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ اپنی چھت اپنا گھر اسکیم کے تحت ڈھائی لاکھ گھر تعمیر ہوچکے، پانچ سال میں دس لاکھ گھر تعمیر کرنے ہیں ، لوگ جتنا کرایہ دیتے تھے اب اس سے بھی کم ماہانہ قسط پر گھر کے مالک بن رہے ہیں۔ وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ اپنی چھت اپنا گھر دنیا کا سب سے سستا اور تیز ترین منصوبہ ہے، اسکیم کی کامیابی کی دنیامعترف ہے، یہ منصوبہ دنیا کے ریکارڈ توڑیگا۔ اب وعدوں کا موسم گزر گیا وعدوں کی تکمیل کا وقت ہے، جس کے پاس گھر نہیں اپلائی کریں انھیں 15 لاکھ روپے بلاسود قرض ملیگا۔ قرض کی واپسی کی شرح 97.6 فیصدتک پہنچ گئی ہے، 312 ارب روپے نئیگھروں کی تعمیر پر خرچ ہو رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔