ہومتازہ ترینوفاقی حکومت نے اسلام آباد کو خصوصی انتظامی حیثیت دینے کی تیاری مکمل کرلی

وفاقی حکومت نے اسلام آباد کو خصوصی انتظامی حیثیت دینے کی تیاری مکمل کرلی

اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی حکومت نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو خصوصی انتظامی حیثیت دینے کی کوششیں دوبارہ تیز کردیں۔آئینی و قانونی اور انتظامی ماہرین جلد اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرینگے، وزیراعظم کی منظوری کے بعد منصوبہ پر مزید پیش رفت کی جائے گی

ذرائع کے مطابق مجوزہ نئے انتظامی ماڈل پر ابتدائی طور پروزیراعظم ہاوس اوروزرات داخلہ کے تحفظات تھے، تحفظات دور کرنے کیلئے نئے انتظامی سیٹ اپ کو وفاقی حکومت کے ماتحت ہی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق انتظامی سیٹ وفاقی حکومت سے متصادم یا اس کے متوزی نہیں ہوگا، اسلام آباد میں نئے انتظامی سیٹ اپ کا سربراہ میئر ہوگا، انتظامی یونٹ کی مجوزہ اسمبلی کے25سے30ارکان تجویز،جو براہ راست منتخب ہوں گے۔میئر اسلام آبادکا انتخابات براہ راست نہیں ہوگا،مجوزہ اسمبلی میئرکو چنے گی۔ صحت تعلیم اور دیگر شہری خدمات کی فراہمی انتظامی یونٹ کے دائرہ کار میں ہوں گے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں انتظامی تبدیلیوں کے ساتھ جغرافیائی ہیئت میں تبدیلی بھی تجویز ہے، مجوزہ پلان کے تحت اسلام آباد کی جغرافیائی حدود میں توسیع ہوگی۔ خیبرپختونخوا اور پنجاب کے بعض علاقوں کواسلام آباد میں شامل کرنے کی تجویز زیرِغور ہے۔ ہری پور، راولپنڈی اور مری کے علاقوں کو اسلام آباد میں شامل کرنے کی تجویز ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔