ہوماسلام آباداسلام آباد میں ریڈ الرٹ جاری، دفعہ 144کی خلاف ورزی پر گرفتاری کا حکم

اسلام آباد میں ریڈ الرٹ جاری، دفعہ 144کی خلاف ورزی پر گرفتاری کا حکم

اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے تمام چوک چوراہوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی،دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا گیا۔حکام کے مطابق تمام ایس پیز، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

شہرمیں کسی بھی مقام پر بینرز یا ہجوم نظر آنے پر فوری کارروائی کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔اسلام آباد کے داخلی راستوں پر سیکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری پہنچا دی گئی،جبکہ ریڈ زون میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند کر دیا گیا۔دوسری جانب حساس سرکاری عمارتوں کی سیکیورٹی مزیدسخت کرتے ہوئے وہاں رینجرز اہلکار بھی تعینات کر دیے گئے ہیں،پولیس کو شہر میں امن و امان برقرار رکھنے اورسیکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔