ہومپاکستانپاکستان نے پہلے ٹی 20مقابلے میں سری لنکا کو 4وکٹ سے شکست دیدی

پاکستان نے پہلے ٹی 20مقابلے میں سری لنکا کو 4وکٹ سے شکست دیدی

راولپنڈی (سب نیوز)پاکستان نے پہلے ٹی 20مقابلے میں سری لنکا کو 4وکٹ سے شکست دیدی ۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹی 20میچ نے مہمان سری لنکن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کو جیت کیلئے 183رنز کا ہدف دیا جسے میزبان پاکستانی ٹیم نے 19ویں اوور میں 6وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔ پاکستان کی جانب سے کپتان صاحبزاہ فرحان نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے 89رنز بنائے ۔
سری لنکا کے لاہیرو ادارا نے 11 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 91 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کمندو مینڈس نے 23 اور داسن شناکا نے 18 رنز اسکور کیے۔پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے 3 اور محمد عمران نے 2 کھلاڑیوں کو آٹ کیا جبکہ صائم ایوب، رضا اللہ اور شاداب خان کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی
پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی جانب محمد عمران اور رضا اللہ ڈیبیو کررہے ہیں جبکہ پلیئنگ الیون میں کپتان صاحبزادہ فرحان سمیت فخر زمان، معاذ صداقت، حسن نواز، صائم ایوب، شاداب خان، خواجہ نافع، نسیم شاہ اور ابرار احمد بھی شامل ہیں۔سری لنکا کی جانب سے پلیئنگ الیون میں کپتان کوشل مینڈس سمیت لہرو اودارا، کامل مشارا، کامندو مینڈس، سہان آراچیگے، داسن شناکا، دونتھ ویلالگے، مہیش تھیکشانا، دشمنتھا چمیرا، ایشان ملنگا اور نووان تھشارا شامل ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔