ہومپاکستانپاکستان اور ترکیہ کی وزارت داخلہ کے درمیان دہشتگردی، منظم جرائم کے سدباب کیلئے تعاون بڑھانے کا معاہدہ

پاکستان اور ترکیہ کی وزارت داخلہ کے درمیان دہشتگردی، منظم جرائم کے سدباب کیلئے تعاون بڑھانے کا معاہدہ

اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان اور ترکیے کی وزرات داخلہ نے دہشت گردی، منشیات اور منظم جرائم کے سدباب کے لیے تعاون بڑھانے کے معاہدے پر دستخط کرلیے ہیں۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی دورہ ترکیہ پر استنبول پہنچے اور ترکیہ کی وزارت داخلہ میں ترک ہم منصب مصطفی چفتچی سے ملاقات کی اور دونوں وزرائے داخلہ نے تعاون مضبوط بنانے کا عزم کیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے غیرقانونی امیگریشن مافیا کے خلاف پاکستان میں کریک ڈاون کے مثبت نتائج سے آگاہ کیا۔ترک وزیر داخلہ مصطفی چفتچی نے کہا کہ پاکستان سے ترکیہ کی جانب غیرقانونی امیگریشن کی شرح 70 فیصد سے کم ہو کر 17 فیصد رہ گئی ہے۔ترکیہ کے وزیر داخلہ نے غیرقانونی امیگریشن کی شرح میں غیر معمولی کمی پر پاکستانی اقدامات کو سراہا
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دہشت گردی، منشیات اور منظم جرائم کے سدباب کے لیے تعاون بڑھانے کا معاہدہ طے پایا اور دونوں وزرائے داخلہ نے دستخط کیے۔اس موقع پر دونوں وزارت داخلہ کے درمیان تعاون بڑھانے کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے پر اتفاق ہوا اور سائبر پولیس، اینٹی نارکوٹکس فورس، نیشنل پولیس اکیڈمی اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تکنیکی معاونت، ماہرین کے تبادلوں اور مشترکہ اقدامات کے ذریعے تعاون بڑھایا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔