بیجنگ :چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے واضح کیا کہ تائیوان کا مسئلہ چین کا داخلی معاملہ ہے اور اس کا حل مکمل طور پر چینی عوام کا اپنا معاملہ ہے، جس میں کسی بھی بیرونی قوت کو مداخلت کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔امریکی فریق کو چینی اور امریکی سربراہانِ مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاقِ رائے پر عمل درآمد کرنا چاہیے، ایک چین کے اصول اور چین اور امریکہ کے درمیان طے پانے والے تین مشترکہ اعلامیوں کی پاسداری کرنی چاہیے اور تائیوان کے مسئلے کو محتاط انداز میں نمٹانا چاہیے۔گو جیاکھون نے مزید کہا کہ امریکہ کی جانب سے چین کے تائیوان خطے کو ہتھیار فروخت کرنے کے خلاف چین کا موقف ہمیشہ سے واضح اور مستقل رہا ہے۔
تائیوان کا مسئلہ مکمل طور پر چین کا داخلی معاملہ ہے،چینی وزارت خارجہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
