اسلام آباد(سب نیوز) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)اسلام آباد زون کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن محمد افضل خان نیازی نے اپنے بڑے بھائی مطیع اللہ خان مرحوم کی ناگہانی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے نمازِ جنازہ میں شرکت اور تعزیت کے لیے آنے والے تمام معززین، افسران اور اہل علاقہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ غم اور دکھ کی اس کٹھن گھڑی میں شریک ہو کر ان کا حوصلہ بڑھانے والے تمام احباب کے وہ بے حد مشکور ہیں۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے رانا خرم سعید، ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی منی لانڈرنگ رانا عابد حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر گل صنوبر خان، ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم، ڈپٹی ڈائریکٹر انٹیگریٹڈ بارڈر سیکیورٹی سسٹم، انسپکٹر کیانی اور ریٹائرڈ افسر ایف آئی اے محمد افضل خان سمیت دیگر محکمانہ افسران ،وزیرِ اعظم کے مشیر ڈاکٹر توقیر شاہ کے کزن حامد شاہ، ناروے کے معروف بزنس مین راجہ سجاد، سابق ایس ایس پی لیاقت خان نیازی، معزز جوڈیشل افسران، سیشن ججز اور سول ججز صاحبان سمیت اسلام آباد اور دور دراز کے علاقوں سے تشریف لانے والی تمام سیاسی، سماجی، تجارتی و صحافتی شخصیات اور برادری کے معزز بزرگوں نے ان کی رہائش گاہ پر جاکر اظہار تعزیت کی۔
محمد افضل خان نیازی نے تمام دوست احباب، اہل علاقہ اور برادری کے افراد سے اپیل کی کہ وہ مرحوم بھائی مطیع اللہ خان کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے خصوصی دعا فرمائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر زندگی میں جانے انجانے میں مرحوم سے کسی بھائی کی کوئی دل آزاری یا رنجش ہوئی ہو تو وہ رضائے الہی کی خاطر انہیں معاف فرما دیں۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے محمد افضل خان نیازی کا بڑے بھائی کی وفات پر تعزیت اور جنازے میں شرکت کرنے والوں سے اظہارِ تشکر
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
