اسلام آباد(آئی پی ایس )حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات میں وقتی ڈیڈ لاک آگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے اپوزیشن قائدین سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، محمود خان اچکزئی نے ٹیلی فون پر بیرسٹر گوہر اور اسد قیصر سے گفتگو کی۔
ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پہلے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوگی، پھر کوئی فیصلہ ہوگا، بانی سے ملاقات کے بغیرکوئی اعلان یا فیصلہ ممکن نہیں، اس بات تک محدود رہو کہ بانی سیملاقات ہوگی تو ہی فیصلہ ہوگا، حکومت کو کہیں بانی سے پوچھ کر آپ کو اس کا فیصلہ بتائیں گے۔
ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزئی سے علامہ ناصر عباس نے بھی مذاکرات کے وقفے کے دوران گفتگو کی۔ اس دوران دونوں اپوزیشن رہنماں نے اتفاق کیا کہ بانی سے ملاقات کے بغیرلانگ مارچ ملتوی نہیں کیا جاسکتا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محموداچکزئی اور علامہ ناصرعباس بانی سے مشاورت کے بعد ہی حتمی فیصلوں کے حامی ہیں۔
دوسری جانب ایک ذریعے نے یہ بھی بتایا ہیکہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں اور حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تحریری معاہدے کی تیاری جاری ہے اورمعاہدے کا ڈرافٹ تیار کیا جارہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کیدرمیان تحریری معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے۔
