ہومپاکستانخیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نہیں لگنی چاہیے، نہ ہی کوئی ایسی صورتحال ہے، بیرسٹر گوہر

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نہیں لگنی چاہیے، نہ ہی کوئی ایسی صورتحال ہے، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نہیں لگنی چاہیے، نہ ہی کوئی ایمرجنسی کی صورتحال ہے، لانگ مارچ ہمارا سیاسی فیصلہ ہے اور اٹل ہے،لانگ مارچ پرامن ہوگا، کسی پر چڑھائی نہیں کر رہے۔بیرسٹر گوہر نے کہا سہیل آفریدی ہی وزیراعلی خیبر پختونخوا رہیں گے، پارٹی کو شوکت یوسفزئی سے کوئی ناراضگی نہیں، شوکت یوسفزئی اب بھی صوبائی سیکرٹری اطلاعات ہیں۔

پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ ایمرجنسی نہیں لگنی چاہیے، نہ ہی کوئی ایمرجنسی کی صورتحال ہے، لانگ مارچ ہمارا سیاسی اور اٹل فیصلہ ہے، لانگ مارچ پرامن ہوگا، کسی پر چڑھائی نہیں کر رہے۔سہیل آفریدی کی تبدیلی سے متعلق سوال پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی ہی رہیں گے، ایم پی ایز وزیراعلی کے لیے اپنی سی ویز جیب میں رکھیں۔شوکت یوسفزئی کی جانب سے بھیجے گئے خط سے متعلق سوال پر چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا شوکت یوسفزئی نے واٹس ایپ پر خط بھیجا، یہ میرے اور ان کے درمیان بات ہے، پارٹی کو شوکت یوسفزئی سے کوئی ناراضگی نہیں، شوکت یوسفزئی اب بھی صوبائی سیکرٹری اطلاعات ہیں، یہ جمہوری پارٹی ہے، ایسے لیٹر آتے رہتے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر اور وزیراعظم کی ملاقات ضرور ہونی چاہیے، ملاقات میں میری موجودگی محمود اچکزئی پر انحصار کرے گی، راناثنا اللہ نے میری بات بھی کی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔